تحریک انصاف لاہور کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیدیا ،کارکنوں کی بڑے تعداد نے شرکت کی ،حکومت کیخلاف اورعمران کے حق میں نعرے بازی،وزیر اعظم استعفیٰ دیں ورنہ خوفناک عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا ،حکومت اپنے ہی جال میں پھنس گئی ،ملک گیر تبدیلی کو کوئی مائی کا لعل نہیں روک سکتا ،شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کے دن بہت قریب ہیں ،بادشاہت سے نجات دلانے تک پی ٹی آئی کے دھرنے جاری رہیں گے،فوج کو متنازعہ بنانے کے قومی جرم کے بعد نواز شریف کوئی حق نہیں پہنچتا وہ ملک و قوم کی قیادت کریں،خورشید شاہ کو تحریک استحقاق لانی چاہیے‘ میاں محمود الرشید ، عبدالعلیم خان ،یاسمین راشد ،جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر کا خطاب
ہفتہ 30 اگست 2014 18:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر لاہور کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیدیا جس میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کارکن”الوداع الوداع “، ”گو نواز گو “اور ”کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان “کے نعرے لگاتے رہے اور ملی نغموں پر جھومتے رہے ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری میں کسی ناخوشگور صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود تھی ۔
اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ گونواز، شہباز گو تحریک پورے ملک میں پھیل چکی، وزیراعظم 48 گھنٹے کے اندر اندر استعفیٰ دیدیں ورنہ انہیں خوفناک عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کل جس طرح پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر پوری پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا اس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو تحریک استحقاق لانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت، اب انہیں عوامی ردعمل سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ احتجاجی دھرنے میں میاں محمود الرشید نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیا اور الوداع الوداع نواز، شہباز الوداع کے نعرے لگوائے۔تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس کر رہ گئی اب ملک گیر تبدیلی کو کوئی مائی کا لعل نہیں روک سکتا ، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ۔ اہل لاہو رنے 14 اگست کو عمران خان کو تاریخی پذیرائی دی ہے اور اب جب بھی غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ہوئے لاہور تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی آواز بن گئی ، اہل لاہور ہمیشہ عمران خان کا بھرپورساتھ نبھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی بوکھلاہٹ عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہی ہے ، افواج پاکستان کے بارے میں غلط بیانی کرنے والوں کا عوام اب محاسبہ کرینگے اور انہیں اقتدار کے ایوانوں سے رخصت کرکے دم لینگے ۔ پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہ ہفتے اسلام آباد دھرنا دینے کے بعد اب ملک کے دیگر شہروں سے بھی پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ پی ٹی آئی ضلع لاہو رکے تنظیمی عہدیداران ، امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی ، زونل صدور ، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، پی ٹی آئی ویمن ونگ اور پارٹی ورکرز جوشیلے انداز میں جلوس کی شکل میں شریک ہوئے اور حکمرانوں کے خلافنعرے بازی کرتے رہے ۔ تحریک انصاف کے مقررین نے اعلان کیا کہ فی الحال ڈیفنس لالک چوک، لبرٹی اور شہر کے دیگر شہروں میں ہونے والے دھرنے جاری رہیں گے اور قائد عمران خان کے فیصلے کے مطابق مرکزی دھرنا بھی ہوتا رہے گا ، حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ، منتخب ایوانوں میں جھوٹ بولنے والے عوام کو کیا انصاف مہیا کرینگے ان کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے اب گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دیا جارہا ہے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کے دن بہت قریب ہیں جسکے بعد قوم ان کا کڑا احتساب کریگی ،نواز شریف کے ترجمان خورشید شاہ بتائیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ دکھ عوام جبکہ سکھ حکمران طبقے کا ہی مقدر ہوگا ،نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جو قومی جرم ہے اور انکی سیاسی اہلیت بھی سب پر عیاں ہو گئی ہے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اوروزارت عظمیٰ کے منصب سے علیحدہ ہو جائیں ۔فوج کے ثالثی کے کردار کے حوالے سے نواز شریف کا پارلیمنٹ میں بیان اور اسکے بعد آئی ایس پی آر کی وضاحت سے ثابت ہو گیا ہے کہ انہیں ملک کی عزت کا کوئی خیال نہیں ،فوج کو متنازعہ بنانے کے قومی جرم کے بعد انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک و قوم کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر دھرنے دئیے جارہے ہیں اور قوم کو شریف برادران کی بادشاہت سے نجات دلانے تک یہ دھرنے جاری رہیں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ کارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.