نام نہادجمہوریت آخری سانسیں لےرہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

ہفتہ 30 اگست 2014 18:33

نام نہادجمہوریت آخری سانسیں لےرہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج گفتگوکےاختتام پرآئندہ کےحتمی لائحہ عمل پراہم بات کروں گا، وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنےکہاکہ جمہوریت کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیاجائیگا، سب کہتےہیں کہ جمہوریت کوبچانےکےلیےآخری حدتک لڑیں گے، حکمرانوں کواندازہ ہےکہ انکی نام نہادجمہوریت آخری سانسیں لےرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میراخطاب ہوتےہی تمام شامیانےاتارکرانھیں سمیٹ لیاجائے، شام میں جب خطاب کروں گاتوکارکنوں کودیکھناچاہتاہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ڈی جی خان میں عورت نےاجتماعی زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنےپرخودکشی کرلی، اجتماعی زیادتی کیس میں4ماہ ہوگئےلیکن انصاف نہیں ملا، حکمران رائےونڈمیں بیٹھ کرجمہوریت بچارہےہیں، ایسی جمہوریت کوتم بچاناچاہتےہو،ایسی جمہوریت پر100بارلعنت ہے، جس ملک میں عدل،انصاف نہیں رہاوہاں کےادارےکہاں ہیں؟

متعلقہ عنوان :