دھرنوں سے وزیراعظم نوازشریف کی پوزیشن کمزور ہوگئی، برطانوی خبرایجنسی

ہفتہ 30 اگست 2014 18:00

دھرنوں سے وزیراعظم نوازشریف کی پوزیشن کمزور ہوگئی، برطانوی خبرایجنسی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے کیلئے مان گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ شاہراہ دستور پر جلد از جلد کیا جائے جس کے بعد عوامی تحریک سے مذاکرات کئے جا رہے تھے۔ جس کے بعدعوامی تحریک نے فیصلہ کیا ہے شاہراہ کے دستور کے تین ٹریک کو خالی کر دیا جائے گا تاکہ سپریم کورٹ کے ججز کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)



لندن: برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے باعث وزیراعظم نوازشریف کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔
جمعہ کو رائٹرزنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ 1999ء میں فوج کے ہاتھوں حکومت کاتختہ الٹنے کے بعد وزیراعظم کیجانب سے فوج سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست حیران کن ہے۔

وزیر اعظم نے جاری بحران میں مداخلت سے متعلق کسی بھی قدم سے دوررہنے کی بات کی اورکہا انہوں نے موجودہ بحران کے خاتمے کیلیے فوج کی مددنہیں مانگی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کیجانب سے تنازع کے خاتمہ کیلیے تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، اس سے الٹا خطرناک ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے اور احتجاج سے فوجی بغاوت کے خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :