پیپلزپارٹی کی جمہوریت،آئین اوراداروں کیساتھ کمٹمنٹ کوکوئی نظراندازنہیں کرسکتا،چوہدری محمدیٰسین

ہفتہ 30 اگست 2014 16:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) آزادجموں وکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت،آئین اوراداروں کے ساتھ کمٹمنٹ کوکوئی بھی نظراندازنہیں کرسکتاقائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے قومی اسمبلی میں جمہوریت کے حق اورغیرجمہوری قوتوں کے خلاف پیپلزپارٹی کادوٹوک موقف بیان کرکے شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکی یاد تازہ کردی،پی پی پی کی قیادت اورجیالے جمہوریت پرآنچ نہیںآ نے دینگے آئین کے ایک ایک ورق اورایک ایک لفظ کاتحفظ کرینگے،قوم پی پی پی کے کردارکوجانتی ہے ہمارے لیے اقتدارکی اہمیت نہیں،اداروں،جمہوریت اورسسٹم کی اہمیت ہے آصف علی زرداری سے لے کرچیئرمین بلاول بھٹوتک سبھی پارٹی جیالے پاکستان میں جمہوریت کوپھلتاپھولتادیکھناچاہتے ہیں اس کے لیے چاہے ہمیں جانوں کے نذرانے ہی کیوں نہ دینے پڑیں ہمارے قائدین نے سروں کے نذرانے دیئے مگرعوامی حقوق پرسودے بازی نہیں کی ملک کے اندر جمہوری استحکام،آئین وقانون کی سربلندی اورشہریوں کے حقوق کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے کشمیرکی آزادی ہماری منزل ہے مضبوط ومستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کاضامن ہے پاکستان میں جب پی پی پی کی حکومت تھی توہمارے قائدآصف علی زرداری کے خلاف کیاکچھ نہیں کہاگیامگرانہوں نے صبرسے کام لیاآج وہ عناصرشرمندہ ہیں جوپی پی پی حکومت اورآصف علی زرداری پرتنقیدکرتے رہے ،آزادکشمیرمیں پی پی پی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور2016کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ہم نے آزادکشمیرکے دس اضلاع کے اندرتعمیروترقی کاانقلاب شروع کررکھاہے بیروزگاری کاخاتمہ،کشمیرکی آزادی اورآزادخطہ کوماڈل سٹیٹ بنانے کے لیے تمام ذرائع بروئے کارلارہے ہیں،فوج ہمارا قومی ادارہ ہے جوملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اندرونی چیلنجزکے حل کے لیے بھی کرداراداکررہاہے دہشت گردی کے خاتمہ کے خلاف پاک فوج کے جوان مثالی کرداراداکررہے ہیں،بھارت کومسئلہ کشمیرکے حل کے لیے پاکستان سے مثبت مذاکرات کرنے چاہیں حریت قیادت پرمقدمات ختم کرکے انڈین لیڈرشپ حریت قیادت کوبھی مذاکرات میں شامل کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ چڑہوئی کے دوران مختلف عوامی وفودگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ پی پی پی اقتدارمیں ہویااپوزیشن میں سیاست کوعوام کی طاقت سمجھاقائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹونے کہاتھاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیںآ ج بھی پی پی پی عوامی قوت ہی کے باعث مضبوط سیاسی قوت ہے پی پی پی کومٹانے والے خودمٹ گئے آمروں کی قبروں پرہوکاعالم ہے جبکہ گڑھی خدابخش کے قبرستان میں شہداء کے مزاروں پرعوامی میلہ لگارہتاہے انہوں نے کہاکہ شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹونے فوج کومضبوط کیاپاک فوج کی مضبوطی کے لیے بھرپورفنڈزدیئے واہ فیکٹری اورکامرہ ہیوی کمپلکس پی پی پی حکومتوں کے تحفے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں جودہشت گردی کے خلاف اپناکرداراداکررہی ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں ہائیڈرل جنریشن کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے نیلم جہلم ہائیڈرل جنریشن ،جاگراںII،گلپور جنریشن کے منصوبوں کی تکمیل سے خطہ کے اندر بجلی بحران کاخاتمہ ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت نے پہلی بار اپوزیشن ممبران اسمبلی کوبھی برابری کی بنیادوں پرفنڈزجاری کئے اورتمام حلقوں کے ممبران اسمبلی کوعزت واحترام دے کران کی مشاورت کومدنظررکھ کرحلقہ کے اندراقدامات کیے انہوں نے کہاکہ اضلاع کے اندر مثالی بیوروکریسی تعینات کی گئی تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوسکیں پی پی پی عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے مظلوم طبقات کومضبوط کرنے کے لیے پی پی پی ایوانوں کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیئے قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت کے لیے پی پی پی قیادت نے لازوال قربانیاں دیںآ ج پاکستان میں جوبحران پیداہواہے اس پرسب سے زیادہ متفکرپیپلزپارٹی ہی ہے اگرپاکستان میں جمہوریت کوکچھ ہواتوماضی کی طرح پیپلزپارٹی ہی میدان میں نکل کرجمہوریت کادفاع کریگی انہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت کے اگلے دوسال کی مدت میںآ زادکشمیرمیں میگاپراجیکٹس مکمل ہونگے اوردس اضلاع کے اندر تعمیروترقی کاعمل تیز کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :