صوابی، آزادی وانقلاب مارچ آئین پاکستان کیخلاف سازش، نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گمراہ کرانا ہے، مولانا عطاء الحق، مولانا حکیم احسان

ہفتہ 30 اگست 2014 16:56

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف)ضلع صوابی کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حکیم احسان الحق اور ضلعی تر جمان محمد ہارون حنفی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور عوامی تحریک کا انقلاب مارچ در اصل آئین پاکستان کے خلاف ساز ش اور نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گمراہ کرانا ہے ۔

اس غیر آئینی اور غیر قانونی دھرنے کے خلاف جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام آج اتوار کو پشاور میں ہونے والے مظاہرے میں ضلع صوابی سے ہزاروں کارکن بھر پور انداز میں شرکت کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل صوابی ، ٹوپی ، رزڑ اور چھوٹا لاہور کے دورے کے موقع پر الگ الگ اجتماعات اور تنظیمی اجلاسوں سے خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولوی کفایت اللہ یو سی نارنجی کے امیر ہدایت خان جنرل سیکرٹری دیگر عہدیداروں میں مولانا ضیاء اللہ ، مولانا عنایت اللہ ، مراد جنگ، نور الا سلام ،یو سی نارنجی کے لئے امیر مولانا کفایت اللہ ، جنرل سیکرٹری ہدایت خان ، سیکرٹری اطلاعات مولانا ضیاء اللہ ، سیکرٹری مالیات ز ر بادشاہ ، نائب امیر مراد جنگ منتخب ہو گئے۔

مقررین نے کہا کہ عمران خان اور طاہر قادری کی تمام مطالبات غیر آئینی اور غیر قانونی ہے انہیں ناکامی کا سامنا ہے دھرنے کی آڑ میں نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جو کہ عالمی قوتوں کی سازش ہے ملک کے عوام اور امت مسلمہ ان کے عزائم جان چکے ہیں ا س دھرنے سے پاکستانی عوام کے سر عالمی دنیا میں شرم سے جھکا دیئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پشاور میں آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں صوابی سے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش کی قیادت میں صبح آٹھ بجے صوابی انٹر چینج سے گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ روانہ ہو جائیگا۔ لہذا کارکنان جمعیت صبح آٹھ بجے صوابی انٹر چینج پہنچ جائے۔

متعلقہ عنوان :