Live Updates

عمران خان کو دھرنا ختم کرنےکیلئے پوری پارلیمنٹ کی ضمانت کی پیشکش

ہفتہ 30 اگست 2014 16:44

عمران خان کو دھرنا ختم کرنےکیلئے پوری پارلیمنٹ کی ضمانت کی پیشکش

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھرنا ختم کرنےکےلیے پورے پارلیمان کی ضمانت کی پیشکش کی گئی ہے۔تجاویز 2 روز قبل سراج الحق اور قمر زمان کائرہ نے عمران خان کو پہنچائیں۔

(جاری ہے)

تجویز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان دھرناختم کریں،پارلیمنٹ سے ضمانت دلوائیں گے۔تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصورہوگا، دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کوجانا ہوگا،اگرحکومت نےفیصلے کی خلاف ورزی کی تو پارلیمنٹ حکومت کےخلاف ہوگی اور اس وقت پوری پارلیمنٹ عمران خان کے ساتھ ہوگی۔عمران خان نے تجاویز کو مثبت قرار دےکر ساتھیوں سے مشورے کا کہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات