جمہوریت کیخلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے‘ پوری قوم کا مینڈیٹ لینے والی جماعتیں یرغمال نہیں بن سکتیں‘ نواز شریف
ہفتہ 30 اگست 2014 16:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے‘ پوری قوم کا مینڈیٹ لینے والی جماعتیں یرغمال نہیں بن سکتیں‘ یہ ایک ہیجانی کیفیت ہے چند روز میں ختم ہوجائے گی‘ ایسے مطالبات کئے جارہے ہیں جو میرے اختیار میں بھی نہیں‘ جلد ہی ساری چیزیں سامنے آجائیں گی‘ دھرنے والوں نے قوم کی خوشحالی کے سفر میں خلل ڈالا۔
ہفتہ کو لاہور میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف کسی قسم کے اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔ ڈی چوک میں چند ہزار لوگ آکر غیر آئینی مطالبات پیش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
چند ہزار لوگ کروڑوں لوگوں کا مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو یرغمال نہیں بناسکتے اور نہ ہی بننے دیں گے۔
یہ ایک چھوٹا سا طوفان ہے۔ یہ ایک ہیجانی کیفیت ہے جوکہ چند روز میں ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات سے متعلق مطالبات ہم نے مان لئے اور کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو درخواست بھی دے دی۔ سپریم کورٹ کا کمیشن اس کا فیصلہ کرے گا اور ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔ کمیشن کے فیصلے کا ہم سب احترام کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ ان دھرنوں کے باعث پاکستان کی ترقی کے سفر کو کافی نقصان پہنچا ہے اور یہ نقصان بھی جلد پورا ہوجائے گا اور تیزی سے ترقی کی طرف چل نکلیں گے۔ انہیں احساس کرنا چاہئے تھا کہ انہوں نے قوم کی ترقی کے سفر میں خلل ڈالا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے مطالبات کئے جارہے ہیں جو میرے اختیارات میں بھی نہیں۔ اسمبلیوں کی تحلیل اور میرا استعفیٰ یہ سارے مطالبات غیر آئینی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قرارداد ہے کہ جمہوریت کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کیساتھ بنی گالہ میں کھل کر باتیں ہوئیں اس کے بعد اچانک کیا ہوگیا۔ ممکن ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو دھرنے کا خواب ایک ہی رات میں آیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ خالی کرسیوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔ دھرنوں کے باعث مالدیپ اور سری لنکا کے صدور نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے اور اب چین کے صدر توانائی کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے آرہے ہیں لیکن ان کے دورے میں بھی رکاوٹ پڑسکتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.