Live Updates

تحریک انصاف لائرز ونگ نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

ہفتہ 30 اگست 2014 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) تحریک انصاف لائرز ونگ نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ، موقف ظاہر کیا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد نواز شریف کو نااہل قرار دیاجائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کا لائرز ونگ کے افراد نے لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو چیلنج کردیا اور موقف ظاہر کیا کہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے ڈی جی کے ٹویٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیاجائے کیونکہ انہوں نے ایوان میں کھڑے ہوکر اٹھارہ کروڑ عوام کے سامنے بیانی کی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات