Live Updates

اگر عمران خان 28اگست 2013ء کو چیف جسٹس کے سامنے نہ جھکتا تو تمام مسائل حل ہوجاتے، آصف علی زرداری

ہفتہ 30 اگست 2014 15:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت تمام فریقین کو تجویز دیتا ہوں کہ مسئلے کا حل مذاکرات اور صرف مذاکرات ہیں لیکن اگر عمران خان 28اگست 2013ء کو چیف جسٹس کے سامنے نہ جھکتا تو تمام مسائل حل ہوجاتے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز آصف علی زرداری کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اگر عمران 28 اگست 2013ء کو اپنے موقف پر ڈٹے رہتے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو وہ اب تک کامیاب ہوچکے ہوتے آصف علی زرداری نے کہا کہ اب بھی جتنے فریقین ہیں ان سے یہی کہوں گا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور پانچ سالہ دور حکومت میں بھی پیپلز پارٹی نے تمام مسائل کو مذاکرات سے ہی سامنا کیاہے جبکہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوریت پر یقین رکھتی تھیں اور پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی اپنا مثبت کردار ادا کریگی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات