تعلقات میں کشیدگی نے دونوں جوہری ممالک کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے‘ میر واعظ
ہفتہ 30 اگست 2014 15:06
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مخاصمت کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات کو ترجیح دیں‘ مذاکرات معطل کئے جانے کے بعد تعلقات کشیدہ ہونے سے دونوں جوہری طاقتیں جنگ کے دہانے پر کھڑی ہیں۔ جامع مسجد سرینگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حریت کانفرنس نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات کو بھارت کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد تعلقات نے جو منفی نہج اختیار کی ہے اس نے دونوں جوہری مملکتوں کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 1965ء یا 1971ء سے صورتحال بالکل مختلف ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں اور کوئی بھی فوجی ٹکراؤ بھارت اور پاکستان کیساتھ ساتھ اس پورے خطے کی تباہی پر منتج ہوگا۔(جاری ہے)
میر واعظ نے بھارتی حکومت پر اپنی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل تلاش نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی طاقت اور تشدد یا جنگ سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے بلکہ اس مسئلے کے تینوں فریقین کے درمیان ایک بامعنی مذاکراتی عمل سے ہی اس مسئلے کا کوئی منصفانہ اور قابل قبول حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کا خمیازہ جنگ بندی لائن کے آرپار جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ خونی لکیر کی وجہ سے تقسیم ہوکر رہ گئے ہیں اور دونوں اطراف کے درجنوں دیہات میں رہنے والے لوگ اس کشیدگی کی وجہ سے مصائب کا شکار ہیںمزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.