پولیس اہلکار کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں طاہرالقادری سمیت آٹھ ہزار سے زائد افراد کیخلاف تھانہ بھیرہ میں درج مقدمے کی سماعت 3 ستمبر کو انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں ہوگی۔

ہفتہ 30 اگست 2014 15:01

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پولیس اہلکار کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت آٹھ ہزار سے زائد افراد کیخلاف تھانہ بھیرہ میں درج مقدمے کی سماعت 3 ستمبر کو انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس روز جیل میں بند اس مقدمہ کے 110 ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پولیس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مشورہ کا ملزم ٹھہرایا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے عدالت سے وارنٹ اشتہاری لئے جائیں گے اور مقدمہ کا چالان بھی جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ مقدمہ کی تفتیش (جے آئی ٹی) ٹیم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :