اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش کردی

ہفتہ 30 اگست 2014 14:49

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے، اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرول پر 1 روپیہ 22 سستا کرنے کی سفارش کی ہے، جب کہ قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم وزارت کو ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں1روپے 3پیسے کمی، جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسہ کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر بھی97پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت کی مد میں1روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :