قومی اسمبلی ،چوہدری نثار نواز شریف کی چٹیں نظر انداز کرتے رہے

ہفتہ 30 اگست 2014 14:34

قومی اسمبلی ،چوہدری نثار نواز شریف کی چٹیں نظر انداز کرتے رہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب وفا قی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر ایوان کو آگاہ کررہے تھے ،ان کی تقریر کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بار بار پرچیوں پرہدایات لکھ کر دیتے رہے لیکن وفا قی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ان کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پرچیاں ایک طرف رکھ کر اپنی مرضی کے مطابق تقریر کرتے رہے۔