Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کا ساتھ دینے پر راولپنڈی میں اپنے کارکنوں کو انعامات دینا شروع کردئیے، ان کو تحریک انصاف کے بجلی کے بل بھی بھجوادئیے‘ کارکنون کو دس سے پندرہ ہزار کے بجلی کے بل بھجوائے گئے ، تمام (ن) لیگی عہدیداروں اور کارکنان میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 30 اگست 2014 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کا ساتھ دینے پر راولپنڈی میں اپنے کارکنوں کو انعامات دینا شروع کردئیے اور ان کو تحریک انصاف کے بجلی کے بل بھی بھجوادئیے‘ کارکنون کو دس سے پندرہ ہزار کے بجلی کے بل بھجوائے گئے ہیں جس سے تمام (ن) لیگی عہدیداروں اور کارکنان میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی میں موجود کارکنان اور عہدیداران کو حکومت نے ساتھ دینے پر ہزاروں روپے کے غیرقانونی بل بھیج دئیے ہیں۔

رفاعت نامی ایک مسلم لیگی کارکن نے بتایا کہ اس نے ساری زندگی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا اور 2013ء کے انتخابات میں بھی انہی کو ووٹ دیا جبکہ صورتحال یہ ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ہم نے تحریک انصاف نے شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے بل وہ نہیں دے رہے سزا ہمیں دی جارہی ہے۔ ایک بلب اور ایک پنکھا چلانے والے گھر میں بھی پندرہ پندرہ ہزار روپے کے بجلی کے بل بھجوادئیے گئے ہیں۔

اس نے اپنے بارے میں بتایا کہ اس کے تمام رشتہ داروں کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ کسی کا بجلی کا بل پندرہ ہزار تو کسی کا بائیس ہزار روپے آیا ہے۔ ایک اور (ن) لیگی کارکن نے بتایا کہ اس کے گھر میں بجلی کا کنکشن ہی نہیں ہے۔ وہ چونکہ خود موٹر وائنڈنگ کا کام کرتے ہیں اس کے باوجود کنکشن نہ ہونے پر بھی انہیں پچیس ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو (ن) لیگی کارکنان کسی اور کیساتھ کھڑے ہونے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ راولپنڈی میں کارکنان کو جو بل کے بہت زیادہ بل بھیجے گئے ہیں وہ بل واپس لئے جائیں بصورت دیگر ڈھوک کالا خان اور دیگر ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگی کارکنان بھی سول نافرمانی کی تحریک میں تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہونے پر مجبور ہوں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات