حکومت نے سیاسی بحران کے پرامن حل کیلئے زیادہ سے زیادہ لچک کامظاہرہ کیا‘پرویزرشید
ہفتہ 30 اگست 2014 14:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء )وزیراطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے قیام امن کی خاطر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جھوٹی ایف آئی آر وزیراعظم تک کے خلاف درج کرنے کی اجازت دی۔مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں جب افسوسناک واقعہ پیش آیا اس وقت وزیراعظم محمد نوازشریف ملک سے باہر تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسائل کا پرامن طور پر بہتر حل تلاش کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مظاہرین کے دلائل میں کوئی وزن اور جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے موجودہ صورتحال میں کسی سے ثالث یا ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی اہم عمارتوں اور حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا ٹرائل اور حکومت پر بے بنیاد الزامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے جلسوں میں خود درخواست گزار، وکیل اور خود ہی جج بنتے ہوئے فیصلے سنانے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بعض عناصر کے ذریعے حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ پر تنقید کی۔ وفاقی وزیر سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان خود اس بات کی وضاحت کرسکتے ہیں کہ وہ آرمی چیف آف سے کیوں ملنا چاہتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.