فیصل آباد ،تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں روڈ پر لوٹ مار کرنے والے مسلح ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو گرفتار،دو زخمی ڈاکو فرار ہوگئے ،گرفتار ڈاکوؤں سے کار اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 30 اگست 2014 14:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں روڈ پر لوٹ مار کرنے والے مسلح ڈاکوؤں سے پو لیس مقابلہ ، دو ڈاکو گرفتار،دو زخمی ڈاکو فرار ہوگئے ،گرفتار ڈاکوؤں سے کار اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ جڑانوالہ پولیس کو اطلاع ملی کہ چار مسلح ڈاکوؤں کارُپر سوار بوٹے والی جھال کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکو وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے تو پٹرولنگ پولیس اور تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرنا شروع کردیا جس کے بعد 69گ ب ملکھی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے ٹکراؤ ہواجس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔

اس دوران دو ڈاکو فائر لگنے سے زخمی ہوگئے اور کماد کی فصل میں گھس کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو ڈاکوؤں کا پیچھا کر کے انہیں 70گ ب سے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈاکو غلام غوث عرف ہیرا ولد طارق قوم آرائیں سکنہ خانقاں ڈوگراں اور شاہد ولد اقبال قوم راجہ سکنہ خانقاں ڈوگراں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایکس ایل آئی7 LEA432اوردو پسٹل 30بور برآمد کرلیے ہے ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے بہت سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ایس پی صدر امیر عبداللہ نیازی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے مختلف جگہوں پر ریڈ کر رہی ہے اور گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش عمل میں لاکر حقائق کو سامنے لائے گی تاکہ سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کے مقدمات کو فائنل کیا جاسکے ۔سی پی او فیصل آباد نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کے لئے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے ۔