نصیر آباد ‘ نیٹو کنٹینر پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،کلینر زخمی

ہفتہ 30 اگست 2014 13:13

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور کلینر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیٹو کنٹینر کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا، ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور غلام رسول موقع پر جاں بحق اور اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی سخت کردی ۔

متعلقہ عنوان :