Live Updates

استعفیٰ جمع نہ کرانے پر 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ہفتہ 30 اگست 2014 13:13

استعفیٰ جمع نہ کرانے پر 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے تین استعفیٰ نہ جمع کرانے والے اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی کی جانب سے شوکازنوٹسز جاری کر دیئے گئے پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے صرف تین ایم این ایز گلزار خان، ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب نے پارٹی قیادت کے پاس استعفیٰ جمع نہیں کرائے جس پر انہیں شو کاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں تاہم ابھی تک تینوں ایم این ایز نے نہ تو استعفیٰ جمع کرائے ہیں اور نہ شو کاز نوٹسز کے جوابات دیے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات