تیسرا ون ڈے: بلے بازوں کی شرمناک پرفارمنس ، 102پر ڈھیر

ہفتہ 30 اگست 2014 13:11

تیسرا ون ڈے: بلے بازوں کی شرمناک پرفارمنس ، 102پر ڈھیر

دمبولا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) سری لنکا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے ایک بار پھر سری لنکن ٹیم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور پوری ٹیم 102رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، سری لنکا کو سیریز اپنے نام کر نے کے لیے 103رنز کا ہدف مل گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ، پاکستا ن کی پہلی وکٹ چار سکور پر گری جب فاسٹ باﺅلر دھمیکا پرساد نے شرجیل خان کو صفر پر آﺅٹ کردیا۔

اس کے بعد محمد حفیظ (1)اور احمد شہزاد (10)بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور پویلین واپس لوٹ گئے ، 48کے سکور پر مصباح الحق 18رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے ۔ قومی ٹیم کا سکور جب 55 پر پہنچا تو عمر اکمل 7رنز بنا کر غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میں شاندا بلے باز ی سے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے صہیب مقصود صرف 7رنز بنا کر میدان بدر ہوگئے ۔

وہاب ریاض بھی وکٹ پر نہ ٹک سکے اور صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے ۔ آسٹریلیا میں اپنے باﺅلنگ ایکشن کا معائنہ کروا کر واپس آنے والے سعید اجمل چھ رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ، پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی محمد عرفان تھے جنہیں ہیراتھ نے بولڈ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم 38رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 4، پرساد نے 2اور ہیراتھ ،ملنگا اور پرسنا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔