افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت سہولت کار کا کردار آئین کے مطابق اد اکر رہی ہیں ‘ وزیر دفاع

ہفتہ 30 اگست 2014 13:09

افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت سہولت کار کا کردار آئین کے مطابق اد اکر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت سہولت کار کا کردار آئین کے مطابق اد اکر رہی ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے کے سہولت کار کے کردار ادا کرنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا نفاذ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث کیا گیا تاکہ یہاں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔

وزیردفاع نے کہا کہ جمعرات کے روز کی جانے والی پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے قائدین کی تقریروں سے خون خرابے کا خدشہ تھا جہاں پاکستانی افواج نے اپنا آئینی کردار احسن طریقے سے نبھایا اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ یہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ آرٹیکل 245 کے نفاذ کے بعد دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ بنانا افواج کی آئینی ذمہ داری ہے تاکہ امن وامان کی صورتحال برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :