جمہوریت کی راہ میں آنے والی رکاوٹ کاتوڑ کریں گے،خورشید شاہ

ہفتہ 30 اگست 2014 13:09

جمہوریت کی راہ میں آنے والی رکاوٹ کاتوڑ کریں گے،خورشید شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ‘چاہتے ہیں پاکستان کا آئین محفوظ رہے ، جو آئین کے خلاف کام کرے گا، پیپلز پارٹی اس کے سامنے کھڑی ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے واضح پیغام دیاہے کہ جمہوریت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کا توڑ کریں گے۔خورشید شاہ نے میڈیا کے بعض حلقوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مالکان جان لیں کہ جمہوریت نہ رہی تو وہ بھوکے مریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئین کے تقدس کیلئے ہمیشہ سامنے آئیں گے،حکمران یا کوئی اور آئین کے خلاف جائیگا تو اس کے سامنے کھڑے ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :