دھرنے والے پاکستان کیساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں،عابد شیر علی

ہفتہ 30 اگست 2014 11:54

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے والے پاکستان کے ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں، حکومت کیخلاف سازش کی گئی اور سیاست کا نیا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر تک ن لیگ کی حکومت نہیں رہنی چاہئے۔ عوامی تحریک ، تحریک انصاف کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ہر چیف جسٹس کے جانے پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ کیا ن لیگ کو فرشتے ووٹ ڈال گئے ہیں ؟ دھرنا دینے والے پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :