وزیراعظم کے استعفے پر اصرار کرنے والے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا نہیں چاہتے، احسن اقبال کی گفتگو
جمعہ 29 اگست 2014 23:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوج قومی ادارہ ہے غیرضروری چیزوں کو اس کے ساتھ منسوب نہیں کرنا چاہئے سیاسی بحران کے باعث پاکستان کو کئی سو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے جتنی جلدی ہوسکے ملک کو مسئلے سے نکالیں اور آگے لے کر چلیں۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق ہوگیا، ایف آئی آر کی حد تک معاملہ کلیئر ہے اور جہاں تک جے آئی ٹی کا معاملہ ہے وہ ابھی حل طلب ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر بھی کوئی مسئلہ نہیں اور طاہرالقادری کے 10 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی بات ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور وزیراعلی کے استعفیٰ کے حوالے سے کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ نہیں مانا جائے گا تاہم اگر کمیشن نے فیصلہ کیا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے تو اقتدار خود چھوڑ دیں گے۔(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ وکلا اور سول سوسائٹی نے بھی کہا کہ وزیراعظم کااستعفیٰ غیرآئینی ہوگا، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے دوران وفاق سے کوئی بھی ملوث نکلا تو وہ اسی وقت استعفیٰ دے گا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں سہولت کار کا لفظ استعمال کیا گیا حکومت نے ریڈزون میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سہولت کار کے طور پر ہی بلایا۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ مخصوص طبقوں نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ فوج کو ضامن اور ثالث بنا دیا گیا، فوج قومی ادارہ ہے جس کی جانب سے وضاحت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے پر اصرار کرنے والے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا نہیں چاہتے، سول سوسائٹی اور پارلیمانی جماعتیں کہہ چکی ہیں کہ استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.