ماڈل ٹاؤن واقعہ کی ایف آئی آر میں وہی دفعات لگائی گئیں جن کی استدعا منہاج القرآن نے کی ،ترجمان حکومت پنجاب

جمعہ 29 اگست 2014 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کے حوالے سے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر جو ایف ۔آئی ۔آر درج کرائی گئی ہے اس میں وہی دفعات لگائی گئیں ہیں جن کی استد عا ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ یہ امر مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ ہے کہ منہاج القرآن نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کے حوالے سے ایف۔

آئی۔آر درج کرانے کی جو درخواست دی تھی اس میں کہیں بھی دہشت گردی کی دفعات لگانے کا مطالبہ نہیں کیا گیاتھا۔ چنانچہ ادارے کے وکیل کی درخواست میں لگائے گئے الزامات کے مطابق متعلقہ قانون کے تحت 506,395,149,148,109,324,302, اور 427 کی متعلقہ دفعات لگائی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق منہاج القرآ ن کے وکیل منصورآفریدی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ مقدمہ ان کی درخواست کے مطابق درج کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :