پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں تشدد سے باز رہیں ، امریکہ،

پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے،ترجمان مریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 29 اگست 2014 22:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کی سیاسی قوتوں کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام فریق قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا کو توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے۔ پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے جمہوریت کے اہم پہلو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امریکا ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے.

متعلقہ عنوان :