آزادی مارچ کے بھائی ترانے بند کردیں، طاہر القادری کی اپیل

جمعہ 29 اگست 2014 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) آزادی مارچ کے بھائی ترانے بند کردیں، ڈاکٹر طاہر القادری کی اپیل، تحریک انصاف نے میوزک بند کردیا، قائد عوامی تحریک کی شاباش۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نماز مغرب کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی کہ ترانے بند کردیئے جائیں جب وہ حکومتی مذاکرات کے بعد وضاحت کرنے سٹیج پر آئے اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ آزادی مارچ کے بھائی ترانے بند کردیں جس پر تحریک انصاف نے فوراً میوزک بند کردیا جس پر قائد عوامی تحریک نے شاباش دی اور کہاکہ اگلی جنگ بھی دونوں پارٹیوں کے کزن مل کر لڑینگے