طاہر القادری نے پارلیمنٹ میں بیٹھی اپوزیشن جماعتوں کو چھوٹی سیاسی جماعتیں قراردیدیا

جمعہ 29 اگست 2014 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری نے پارلیمنٹ میں بیٹھی اپوزیشن جماعتوں کو چھوٹی سیاسی جماعتیں قراردیدیا جبکہ کہاکہ جھوٹی جمہوریت کے دعویدار اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے پر نوازشریف پھنس گئے اور جھوٹ کا سہارا لیا ، پانچ سال جمہوریت نہیں کرپشن کا مک مکا چلایاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزپاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں بیٹھی اپوزیشن جماعتوں کو چھوٹی جماعتیں قراردیتے ہوئے کہاکہ جھوٹی جمہوریت کے دعویدار اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے پر نوازشریف پھنس گئے اور نام نہاد وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ کا سہارا لیا جو اب ان کے گلے پڑچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال جمہوریت نہیں کرپشن کا مک مکا چلایاگیا ۔