Live Updates

عوامی تحریک کے کارکن ’تیار‘، تحریک انصاف کا وفد بھی ملاقات کیلئے پہنچ گیا، طاہر القادری کا اہم اعلان متوقع

جمعہ 29 اگست 2014 22:40

عوامی تحریک کے کارکن ’تیار‘، تحریک انصاف کا وفد بھی ملاقات کیلئے پہنچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا وفد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ملاقات کیلئے کنٹینر میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفد میں پرویز خٹک، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں جو طاہر القادری کے ساتھ ملاقات میں ممکنہ طور پر موجودہ صورتحال اور اگلے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا اہم پیغام پہنچانے کیلئے آئے ہیں، عمران خان نے مشاورت کے بعد ہی وفد بھیجا ہے جبکہ دونوں پارٹیوں کا اگلا لائحہ عمل مشترکہ بھی ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے اپنے کارکنوں کو بھی الرٹ کر دیا ہے جنہوں نے گیس ماسک پہن کر ڈنڈے اٹھا لئے ہیں جبکہ انہیں پانی کی بوتلیں بھی دے دی گئی ہیں اور طاہر القادری کی جانب سے ممکنہ طور پر اہم اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پارلیمینٹ ہاﺅس اور اطراف میں تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات