اگر اقتدار بھی چلا جائے تو غیر آئینی بات پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ،وزیراعظم نواز شریف ،
حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی حکومت انکوائری کرے گی کس چینل پر اور کیسے بات ہوئی اور کیوں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں،پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں گفتگو
جمعہ 29 اگست 2014 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر اقتدار بھی چلا جائے تو غیر آئینی بات پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ، آرمی کو ثالث اور ضامن قرار دینے سے حکومت پر آئے الزامات کی تحقیقات کروائی جائے گی کہ غلط فہمیاں کیوں پیدا ہوئیں اور کس نے پیدا کیں ۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد ، سید خورشید شاہ ، محمود خان اچکزئی ، آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، طارق اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فوج کو ضامن بنانے اور ثالثی کیلئے نہیں کہا یہ درخواست عمران خان اور طاہر القادری نے کی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو آرمی چیف کا فون آیا کہ طاہر القادری اور عمران خان ثالثی کیلئے کہہ رہے ہیں جس پر انہیں ثالثی کی اجازت دی گئی ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی حکومت انکوائری کرے گی کس چینل پر اور کیسے بات ہوئی اور کیوں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف قانون و آئین کے تحت اپنا فرض نبھا رہے ہیں آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس لئے وضاحت کررہا ہوں تاکہ آپ و شک و شبہ نہ کریں اگر اقتدار جاتا ہے تو چلا جائے کسی بھی غیر آئینی بات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.