پارلیمنٹ ہاؤس میں سید خورشید شاہ کے جمہوریت کیلئے خطاب کے چرچے،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چین سے فون کرکے جمہوریت کیلئے اچھا خطاب کرنے پر مبارکباد دی

جمعہ 29 اگست 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے جمہوریت کیلئے خطاب کے چرچے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چین سے فون کرکے جمہوریت کیلئے اچھا خطاب کرنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں انتہائی اعلیٰ اور جوشیلے انداز میں خطاب کیا جس پرانہیں اراکین پارلیمنٹ ، وزراء اور وزیراعظم نے خود داد اور مبارکباد دی جب وہ ایوان سے باہر نکلے تو انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فون کرکے مبارکباد پیش کی اور ان کے خطاب کو سراہا ۔