Live Updates

عمران خان کا (آج)سے کراچی ، لاہور ، ملتان اور فیصل آباد میں بڑے مظاہروں کااعلان

جمعہ 29 اگست 2014 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے (آج)ہفتے سے کراچی لاہور ملتان اور فیصل آباد میں بڑے مظاہروں کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہروں کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا  آزادی مارچ کو پوری طاقت سے ملک بھر میں پھیلائیں گے نواز شریف ڈرے ہوئے ہیں  کپتان جیت گیا تو انشاء اللہ نیا پاکستان بناؤنگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہاکہ موجودہ حکمران قوم کو غریب کررہے ہیں اور خود ارب پتی بنتے جارہے ہیں عوام نے پاکستان بدل دیا ہے اور تبدیلی آگئی ہے عمران خان نے کہا کہ جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور اسے کوئی واپس نہیں ڈال سکتا انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم نے معاشرے کو ظلم سے آزاد کرایا حقیقی جمہوریت لے کر آئے قانون بالادستی کو قائم کیا قانون کی نظر میں کمزور اور طاقتور برابر تھے نبی پاک نے فرمایا کہ میری بیٹی بھی چوری کرتی تو اس کو بھی سزا دی جاتی اللہ کے نبی نے دنیا کی فلاحی ریاست بنائی اسلامی معاشرے میں کوئی خصوصی کلاس نہیں تھی عمران خان نے کہاکہ آپ نے محنت کرنی ہے اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے عمران خان نے کہاکہ میرے ساتھ کھلاڑی ڈرتے تھے قوم کا پریشر تھا میں کبھی نہیں ڈرتا تھا میں واحد کپتان ہوں کہ بھارت میں بھارتی امپائروں کے ہوتے ہوئے بھی میچ جیت کر واپس آئے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف گھبرائے ہوئے ہیں اور غلط فیصلے کررہے ہیں نواز شریف کو ڈر ہے کہ میری کرسی نہ چلی جائے انہوں نے کہاکہ مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ بند گلی میں جارہے ہیں آپ کی سیاست ختم ہو جائیگی میں کہتا ہوں کپتان جیت گیا ہے جب انسان محنت کرتا ہے تو اللہ کامیابی دیتا ہے جیت گیا تو انشاء اللہ نیا پاکستان بنا کے دکھاؤنگا عمران خان نے کہاکہ سب سے تعلیم کا نظام ٹھیک کرینگے یونیورسٹی بنائیں گے سکول بنائیں گے پھر ہسپتال بناؤنگا میں نے خود شوکت خانم میں علاج کرایا اور جہاز پکڑ کر باہر نہیں گیا انہوں نے کہاکہ شوکت خانم میں ستر فیصد غریبوں کا علاج کیا جاتا ہے ایک بستر پر غریب ہوتا ہے اور دوسرے بستر امیر ہوتا ہے شوکت خانم کوئی فرق نہیں امیر اور غریب برابر ہیں عمران خان نے کہاکہ ملک کو لوٹنے والوں کے پیسے واپس لے کر آؤنگا لوٹنے والوں کااحتساب ہوگا انہوں نے کہاکہ جب پرویز مشرف نے وکلاء تحریک کے دوران مجھے جیل میں ڈالا تومجھے بتایا گیا کہ پچاس فیصد لوگ بے گناہ ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میں ایسا نہیں ہوگا رشوت سب سے بڑی لعنت ہے اوپر سے نیچے تک رشوت ختم کرینگے عمران خان کا نیب عمران خا ن کا بھی احتساب کریگا نواز شریف پر نیب میں ستر کیسز ہیں کسی کی مجال نہیں کہ کوئی کیس کھول دے نواز شریف کے اپنے پیسے باہر ہیں وہ آصف علی زر داری کے پیسے لائیں گے انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ پر نیب میں کیسز ہیں انہوں نے کہاکہ شریف برادران کہتے ہیں زر داری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالیں گے اب وہ آصف علی زر داری کے ڈرائیور بن گئے ہیں اب نواز شریف ایئر پورٹ ڈرائیورنگ کر کے رائیونڈ لیکر آئے ہیں اگر امیر اور غریب میں فرق ہو تو خوشحالی نہیں آئیگی بے روز گاری بڑھتی ہے عمران خان نے کہاکہ پاکستانی قوم نے زلزلہ اور سیلاب زدگان کیلئے کھل کر پیسے دیئے ہیں کیا پاکستانی قوم اپنے اوپر قرضے کو نہیں اتار سکے گی ؟پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری ہوگی پاکستانیوں کو روز گار کیلئے باہر نہیں جانا پڑیگا عمران خان نے کہاکہ میرا نواز شریف سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے میاں صاحب مجھ سے اچھی بات کرتے ہیں جب تک نواز شریف وزیر اعظم ہیں ملک مزید قرضے میں ڈوبتا جائیگا نواز شریف کے ہوتے ہوئے کوئی ٹیکس نہیں د یگا نواز شریف خود منی لارڈنگ میں ملوث رہے ہیں جو حکمران خود قانون توڑتے ہیں قوم کیسے ٹیکس دے گی انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ہاؤس کا ایک دن کا خرچہ بیس لاکھ روپے ہے بائیس کروڑ روپے کی گاڑی خریدی گئی رائیونڈ میں پولیس پر ایک سال میں چالیس کروڑ روپے خرچ کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنے اور اپنے بیٹوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں کتنا ٹیکس دیتے ہیں عوام کو یہ سب کچھ پوچھنا کا حق ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں میاں صاحب آپ نے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے نواز شریف اپنے بیان سے مکر جاتے ہیں میں ان پر کیسے بھروسہ کرسکتا ہوں انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی پرویز خٹک سے کسی کی سفارش نہیں کی کسی رشتہ دار کو نہیں لگوایا جب میں قانون پر چلونگا تو قوم بھی چلے گی اپنے لئے ایک قانون اور قوم کے دوسرا قانون نہیں چلے گا انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں میں بہت ٹیلنٹ ہے خیبر پختون خوا میں تحصیلوں میں گراؤنڈ بنانے شروع کر دیئے ہیں اس کے بعد یونین کونسل کی سطح پر گراؤنڈ بنائے جائینگے انہوں نے اعلان کیا کہ (آج)ہفتے سے کراچی لاہور ملتان اور فیصل آباد میں بڑے مظاہرے کئے جائینگے اور پھر آئندہ کالائحہ عمل کا اعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ لوگ بجلی کے بل نہیں دے رہے ہیں پشاور میں سول سوسائٹی نے بلوں کو آگ لگا دی ہے اس کے بعد خوشاب اور میانوالی میں بھی لوگ بجلی کے بل نہیں دینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات