الطاف حسین نے بھی قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا،

آئین اور جمہوریت کے چکر میں پڑنے سے ملک کو نہ نقصان پہنچ جائے۔ کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوج مداخلت کرے، خدایا پاکستان کو بچایا جائے،الطاف حسین

جمعہ 29 اگست 2014 22:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے فوج مداخلت کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کے چکر میں پڑنے سے ملک کو نہ نقصان پہنچ جائے۔ان کا کہنا ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوج مداخلت کرے، خدایا پاکستان کو بچایا جائے