مغربی ممالک بتائیں اگر ان کے ممالک میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اتنی دیر عوام کا دھرنا ہوتا تو کیا رد عمل ہوتا، طاہرالقادری

جمعہ 29 اگست 2014 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان میں موجودہ نظام و نام نہاد جمہوریت کے حامی مغربی ممالک بتائیں اگر ان کے ممالک میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اتنی دیر عوام کا دھرنا ہوتا تو کیا رد عمل ہوتا، ڈاکٹر طاہر القادری کا سوال؟پاکستان میں جمہوریت کا بابا آدم نرالا ہے، ہم ملک میں حقیقی جمہوریت لائینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ ان مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جو ممالک پاکستان میں موجودہ فرسودہ نظام کے حامی ہیں بتائیں کہ اگر ان مغربی ممالک میں اتنے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوتا تو ان کا رد عمل کیا ہوتا، وہاں ایوان ہائے اقتدار اور جمہوریت کے علمبردار ہل جاتے لیکن افسوس یہاں حمایت کی جارہی ہے ۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ایک بحری جہاز ڈوب گیا تو وزیراعظم مستعفی ہوگئے حالانکہ ان کا قصور نہ تھا لیکن ذمہ دار ی کے تحت مستعفی ہوئے لیکن پاکستان میں جمہوریت کا باباآدم نرالا ہے ہم ملک میں جمہوریت کے قائل ہیں اور حقیقی جمہوریت لائینگے۔

متعلقہ عنوان :