طاہر القادری نے خود کو چھوٹا ،، چوہدری شجاعت کو بڑا بھائی بنالیا

جمعہ 29 اگست 2014 22:22

طاہر القادری نے خود کو چھوٹا ،، چوہدری شجاعت کو بڑا بھائی بنالیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ”تین عورتیں ، تین کہانیاں “ یا ” تین سیاسی بھائی ، تین سیاسی جماعتیں“، طاہر القادری نے خود کو عمران کا بڑا بھائی جبکہ چوہدری شجاعت کو اپنا بڑا بھائی بنالیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اس وقت ذہن میں کہانیوں کی اس سیریل کی یاد تازہ ہوگئی جوکہ ” تین عورتیں، تین کہانیاں“ کے نام سے مشہور تھی جب ڈاکٹر قادری نے اعلان کیا کہ چودھری شجاعت پارلیمانی پارٹی کے سربراہی کے ساتھ ساتھ ان کے بڑے بھائی بھی ہیں جبکہ گزشتہ روز طاہر القادری نے عمران خان کو اپنا چھوٹا بھائی اور انہیں اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو فرسٹ کزنز قرار دیا تھا اور کہاتھاکہ حکومت کے خلاف جنگ بھی یہ اکٹھے ہی لڑینگے