مذاکرات‘ مذاکرات اور صرف مذاکرات سے ہی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاسکتا ہے، آصف علی زرداری،

خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں،سیاست میں انتہائی حد تک چلے جانے پر یقین نہیں رکھتے، چین میں تقریب سے خطاب

جمعہ 29 اگست 2014 22:19

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات‘ مذاکرات اور صرف مذاکرات سے ہی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاسکتا ہے‘ سیاست میں انتہائی حد تک چلے جانے پر یقین نہیں رکھتے۔ جمعہ کو دورہ چین کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی بحرانوں کا واحد حل مذاکرات ہی ہی ہیں‘ خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات‘ مذاکرات اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی تمام سیاسی بحرانوں کو حل اور موجودہ کشیدگی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ سیاست میں انتہائی حد تک جانے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں بیٹھنے والے لوگوں نے دھاندلی کے باوجود نتائج کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم پاک بھارت تعلقات کو گہری سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پڑوسی ممالک کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہئے۔