سیاسی معاملات میں فوج کی شرکت اچھی مثال نہیں ،سراج الحق،
اس سے ہماری عزت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، فوج کا کام سرحدوں کا دفاع ہے، سیاسی معاملات سیاستدانوں ہی کو مل بیٹھ کر طے کرنے چاہئیں البتہ اگر انتخابات میں دھاندلی کا خاتمہ ہو جاتاہے اور عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آزادانہ حق مل جاتاہے تو یہ ملک و قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ،امیر جماعت اسلامی
جمعہ 29 اگست 2014 22:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ سیاسی معاملات میں فوج کی شرکت اچھی مثال نہیں دنیا میں اس سے ہماری عزت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ فوج کا کام سرحدوں کا دفاع ہے ، سیاسی معاملات سیاستدانوں ہی کو مل بیٹھ کر طے کرنے چاہئیں البتہ اگر انتخابات میں دھاندلی کا خاتمہ ہو جاتاہے اور عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آزادانہ حق مل جاتاہے تو یہ ملک و قوم کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اور ملک و قوم کی تقدیر سنور جائے گی ۔
ہم نے پورے اخلاص نیت سے تین ہفتے تک فریقین میں صلح کروانے اور معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرانے کی کوشش کی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بحران جلد ختم اور دنیا ہمارا جو تماشا دیکھ رہی ہے اس کا خاتمہ ہو ۔(جاری ہے)
فوج نے اب تک خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ رکھا لیکن اب فریقین نے خود ہی فوج کو مداخلت کی دعوت دے دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سراج الحق نے کہاکہ گزشتہ تین ہفتوں میں اتنی تکلیف اور پریشانی دھرنوں میں شریک لوگوں نے نہیں اٹھائی جتنی مصیبت کا سامنا ہمیں کرنا پڑا ۔ ہم نے راتیں جاگتے بھاگتے اور سوچتے گزاری ہیں اور معاملات کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے فریقین سے بار بار ملے ہیں ۔ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر کے قوم کو اس بحران سے نکالنے کی مخلصانہ کوشش کی اور تمام جماعتوں کو ایک متفقہ حل پر جمع کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب اونٹ کسی کروٹ بیٹھ جائے گا اور معاملات جلد سرھر جائیں گے ۔ غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ غزہ میں ایک ماہ سے زیادہ جاری رہنے والی اسرائیلی بربریت کے بعد جنگ بندی ہو گئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے بھائیوں کو کامیابی سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر ثابت ہوگیاہے کہ گولہ، بارود اور جہازوں اور توپ تفنگ کے مقابلے میں ایمان ہمیشہ فتح یاب ہوتاہے اور اسلحہ و بارود کو شکست سے دوچار ہونا پڑتاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.