Live Updates

عمران خان نے کراچی سمیت 4 شہروں میں دھرنوں کا اعلان کردیا

جمعہ 29 اگست 2014 22:11

عمران خان نے کراچی سمیت 4 شہروں میں دھرنوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے کپتان نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا، کل کراچی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں دھرنے دیئے جائیں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ جو جھوٹ بولے اس پر کیسے اعتبار کریں، دباؤ ہٹتے ہی میاں صاحب مکر جائیں گے، قانون توڑنے والے قانون کی بالادستی قائم نہیں کرسکتے، نواز شریف سے کوئی ذاتی جھگڑا اور مخالفت نہیں، نیا پاکستان ضرور بناکر دکھاؤں گا، کرپشن کرنیوالوں کا احتساب ہوگا، لوٹی گئی دولت واپس لاؤں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر لگ رہا ہے نیا پاکستان بن رہا ہے، تبدیلی آگئی ہے جن بوتل سے نکل چکا، شریف بادشاہ اس قوم کو بوتل میں واپس نہیں ڈال سکتے، شکر ہے خدا نے قوم کو جگادیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :