Live Updates

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 282سیاسی جماعتوں میں صرف 19جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے تا حال گوشوارے جمع نہیں کر ائے

جمعہ 29 اگست 2014 22:10

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 282سیاسی جماعتوں میں صرف 19جماعتوں نے گوشوارے ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 282سیاسی جماعتوں میں صرف 19جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے تا حال گوشوارے جمع نہیں کر ائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے 29اگست آخری تاریخ ہے اب تک 282سیاسی جماعتوں میں سے اب تک 19سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے نہیں ہیں آخری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن نے اپنے گوشوارے گزشتہ دن جمع کرائے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ،پختونخواملی عوامی پارٹی اور عوامی مسلم لیگ نے گوشوارے پہلے ہی جمع کرادیے ہیں پاکستان تحریک انصاف پ،پاکستان عوامی تحریک ،مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ذرائع نے بتایا کہ جب یہ سیاسی جماعتیں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائین گی تب الیکشن میں حصہ نہیں لیں سکیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات