امریکا کا پاک بھارت سرحد پر فائرنگ کے واقعات پر اظہار تشویش، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کشیدگی کا موجب بن سکتی ہے،دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں، پاکستان میں ہونے والے مظاہروں پر نظر ہے، ترجمان امر یکی محکمہ خارجہ

جمعہ 29 اگست 2014 22:10

امریکا کا پاک بھارت سرحد پر فائرنگ کے واقعات پر اظہار تشویش، لائن آف ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) امریکا نے پا ک بھا رت سر حد پر فا ئر نگ کے واقعا ت پر تشو یش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،لا ئن آ ف کنٹر ول پر فا ئرنگ کشیدگی کا مو جب بن سکتی ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مظاہروں کو مانیٹر کر رہے ہیں،فریقین سے تشدد سے اجتناب اورقانون کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے،پرامن احتجاج اورآزادی اظہار رائے جمہوریت کی خصوصیات ہیں۔

(جاری ہے)

جان ساکی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے امریکی نژاد پاکستانیوں کے مظاہرے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے متعلق جان ساکی نے کہاکہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔ پا ک بھا رت سر حد پر فا ئر نگ کے واقعا ت با عث تشو یشہیں جو کشیدگی کا مو جب بن سکتی ہے۔