دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں تھی ،سوال یہ ہے کہ یہ خود آئے یالائے گئے ،سینیٹرحاصل بزنجو،

اگراسمبلیاں ٹوٹیں توسندھ اوربلوچستان کاگلادبایاجائیگا،وفاق کوبچاناہے توطاہرالقادری اورعمران خان کوصحیح راستے پرآناہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 29 اگست 2014 22:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماسینیٹرحاصل بزنجونے کہاہے کہ دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں تھی ،سوال یہ ہے کہ یہ خود آئے یالائے گئے ،اگراسمبلیاں ٹوٹیں توسندھ اوربلوچستان کاگلادبایاجائیگا،وفاق کوبچاناہے توطاہرالقادری اورعمران خان کوصحیح راستے پرآناہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حاصل بزنجونے کہاکہ اس وقت جمہوریت کوکوئی نقصان نہیں ہورہایہ تاثربالکل غلط ہے ،تاہم حکومت نے اوورری ایکٹ کیاہے ،دھرنے سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے تھی کیونکہ یہ لوگ ایک جگہ پرہیں اورملک چل رہاہے اسلام آبادجل رہاہے بازارکھلے ہیں ،حکومت کواسے سیریس نہیں لیناچاہئے تھالیکن یہ سمجھاگیاکہ ان لوگوں کے آنے سے اب جمہوریت گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سوال اب یہ ہے کہ ان لوگوں کولایاگیایاخودآئے ،خودپہنچے ہیں یاپہنچایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے علم کے بعدآرمی چیف نے چوہدری نثارکوفون کیااورکہاکہ طاہرالقادری اورعمران خان ان سے ملناچاہتے ہیں وہ مل لیں اوروزیراعظم سے جب پوچھاگیاتوانہوں نے کہاکہ بالکل مل لیں تاہم آرمی کومذاکرات میں نہیں آناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری اورعمران خان اسمبلیاں توڑنے کامطالبہ کررہے ہیں وہ بتائیں سندھ اوربلوچستان میں توکوئی تحریک نہیں ،ہماراکیاقصورہے ،اگراسمبلی کوتوڑاگیاتوہماراگلادبادیاجائے گا،اگریہ لوگ وفاق چاہتے ہیں تومسئلے کے حل کی جانب جائیں اورایسے مطالبات نہ کریں جن سے وفاق کوخطرہ ہو۔