عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا،وزیراعظم یاوزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، اسحاق ڈار

جمعہ 29 اگست 2014 22:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا،وزیراعظم یاوزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ،عوامی تحریک کی مذاکراتی ٹیم سے 3گھنٹے طویل مذاکرات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ عوامی تحریک کی درخواست پرایف آئی آردرج کی گئی ،اوران کایہ مطالبہ مان لیاگیاہے کہ عوامی تحریک نے درخواست میں جوالفاظ لکھے تھے وہ اسی طرح لکھے گئے ہیں وہ دہشتگردی کی دفعہ 7لگانے کی بات کرتے ہیں اس پربات ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پرسپریم کورٹ کے تین ججوں پرمشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کاکہاگیااس پربھی لیڈرشپ سے بات کریں گے ،عوامی تحریک کے ریفارم ایجنڈاپربات ہوئی اس پربھی بات ہوسکتی ہے لیکن وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ غیرمناسب اورغیرآئینی ہے ،پارلیمنٹ ،وکلاء ،سول سوسائٹی اورپاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرزنے کہاہے کہ وزیراعظم کااستعفیٰ غیرآئینی ہے ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ،ہم نے پی ٹی آئی کے بھی پانچ مطالبات مان لئے ہیں ،دونوں جماعتوں کااستعفوں کامطالبہ غیرآئینی ہے ،جوہم تسلیم نہیں کرتے یہ غیرضروری ہے ،تاہم تفتیش کے دوران وفاق سے کوئی ملوث نکلاتووہ اس وقت استعفیٰ دیگا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ استعفیٰ پراصرارکرنے کامقصدیہ ہے کہ یہ لوگ مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھاناچاہتے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آرنے وضاحت کردی ہے کہ انہیں سہولت کارکاکرداراداکرنے کاکہاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جتناجلدی ہوسکے اس مسئلے سے نکلاجائے تاکہ معیشت بہترہوسکے حکومتی ٹیم وزیراعظم کومذاکرات بارے آگاہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :