فوج ہماری اپنی ہے وہ کبھی بھی خون خرابہ نہیں چاہے گی ،خواجہ سعدرفیق

جمعہ 29 اگست 2014 22:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ فوج ہماری اپنی ہے وہ کبھی بھی خون خرابہ نہیں چاہے گی ،فوج کوکس نے کہا کہ اس مسئلے میں پڑنے کے بجائے ہمیں یہ سوچناچاہئے کہ یہ مسئلہ حل کیسے ہواورلوگ واپس گھروں کوجائیں دھرنے والے افواج کومتنازعہ نہ بنائیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ فوج بھی ہماری اپنی ہے اورفوج میں ہمارے ہی بھائی ہیں ،فوج کبھی نہیں چاہے گی کہ اس ملک میں خون خرابہ ہوافواج کاکردارکسی کوبراکیوں لگ رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس پربحث ہی نہیں کرنی چاہئے کہ فوج کوکس نے اورکیاکہاہمیں مسئلے کے حل کی جانب جاناچاہئے تاکہ لوگ گھروں کوجائیں اورملک کاپہیہ چلے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ٹی وی پرچلنے والی خبروں پراپنی وضاحت پیش کی ہے ،دھرنے والے اس کوایشونہ بنائیں اورمہربانی کریں افواج کومتنازعہ نہ بنائیں بلکہ جہاں تک ہوسکے اس مسئلے کوحل کرنے کی جانب بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :