پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام ،
مثبت سوچ لے کر آئے تھے ، اعتماد کا فقدان ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ،شا ہ محمود قریشی ، حکومت آرمی چیف کے ثالثی کے کردا ر کی وضاحت کرے ، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ،حکومتی کمیٹی والے آتے ہیں مسکراتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 29 اگست 2014 22:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام ، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ لے کر آئے تھے لیکن اعتماد کا فقدان ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ، حکومت آرمی چیف کے ثالثی کے کردار کی وضاحت کرے ، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مثبت اور تعمیری سوچ لے کر آئے تھے اور ہم نے حکومت سے ہر نشست میں نئی تجاویز اور حل پیش کیا ہے لیکن حکومت نے ہمیں کبھی کوئی تجویز نہیں دی بلکہ وہ آتے ہیں مسکراتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ۔ حکومت نے کل آرمی چیف کو ثالثی کی بات کی اور آج منع کردیا جو وعدے کی پاسداری نہیں کرتے ان سے کیا مذاکرات ہوں گے ۔ قومی اسمبلی میں حکومت کارویہ بالکل مختلف تھا جس پر ہم نے حکومت سے وضاحت مانگی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے بیان کی وضاحت کریں پھر ہی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جب سوچ میں دن اور رات کا فرق اور اعتماد کا فقدان ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.