وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں بیان دینے کی ضرورت نہیں تھی‘ خورشید شاہ نے دھکا دیا‘ شیخ رشید

جمعہ 29 اگست 2014 21:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے نواز شریف کو دھکا دیدیا، وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں بیان دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاملہ اب پیچیدہ ہوگیا ہے، نواز شریف کو خورشید شاہ نے دھکا دے دیا، وزیراعظم آرٹیکل 62، 63 کے تحت فارغ ہوسکتے ہیں، انہیں اسمبلی میں بیان دینے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آرمی کو معاملے کے حل کیلئے کہنا کوئی غلط نہیں تھا لیکن حکومت نے جو کیا اس سے معاملات پیچیدہ ہو گئے ہیں۔