دھرنے و الے اٹیک نہ کریں توحکومت پہل نہیں کریگی ،وزیر ریلوے سعد رفیق

جمعہ 29 اگست 2014 21:26

دھرنے و الے اٹیک نہ کریں توحکومت پہل نہیں کریگی ،وزیر ریلوے سعد رفیق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنے و الے اٹیک نہ کریں توحکومت پہل نہیں کریگی  حکومت اور عہدے آنی جانی چیزیں ہیں  وزیر اعظم ہاؤس  پارلیمنٹ  سپریم کورٹ پاکستان کی وقار کی علامت ہیں  عمارات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے  انشاء للہ سیاسی بحران سے گزر جائیں گے پارلیمنٹ کے اندر کوئی سازش نہیں کررہا ہے اور ہم سب اکٹھے ہیں۔

جمعہ کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ اس وقت کوشش ہے کہ اسلام آباد کو خون خرابے سے بچایا جائے خون خرابے سے بچنے کیلئے حکومت نے تمام آپشنز استعمال کئے اور کررہے ہیں سعد رفیق نے کہا کہ ہم دونوں جماعتوں سے مذاکرات کررہے ہیں تحریک انصاف کی کور کمیٹی بھی عمران خان کو کہہ رہی ہے کہ خان صاحب جانے دیں سعد رفیق نے کہاکہ طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر درج کی جائے اور وزیر اعظم کا نام ڈالا جائے ہم نے طاہر القادری کامطالبہ مان لیا ہے اور اب وہ کہہ رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں مجھے بتایا جائے اس اقدام سے کیا پاکستان کی بدنامی نہیں ہوگی ؟سعد رفیق نے طاہر القادری اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کفن پہن لیا  قبریں کھود دیں  گردن پکڑنے جیسے بیان چھوڑیں اور آگے بڑھیں سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کے ارد گرد لوگ بھی نہیں چاہتے کہ وہ اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں مگر عمران خان کسی کی بات مانتے ہی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ کہتے ہیں اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے رہتے ہیں ہمیں عمران خان سے ہمدردی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے بارے میں اچھی کی امید رکھنی چاہیے اور پر امید ہیں سعد رفیق نے کہاکہ ہم انشاء للہ سیاسی بحران سے گزر جائیں گے پارلیمنٹ کے اندر کوئی سازش نہیں کررہا ہے اور ہم سب اکٹھے ہیں یہ بہت بڑا قدم ہے انہوں نے کہاکہ عدالتیں آزاد ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ سیشن کورٹ بھی وزیر اعظم  وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیتی ہے اور ایف آئی آرد رج کی گئی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں اور تمام ادارے اپنا آئینی کر دار ادا کررہے ہیں ایک سوال کے جوا ب میں سعد رفیق نے کہاکہ حکومت اور عہدے آنی جانی چیزیں تاہم وزیر اعظم ہاؤس  پارلیمنٹ  سپریم کورٹ پاکستان کی وقار کی علامت ہیں ان عمارات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوا ل کے جواب میں سعد رفیق نے کہاکہ دھرنے والے اٹیک نہ کریں تو ہماری طرف پہل نہیں ہوگی ایک اور سوال کے جوا ب میں وزیرریلوے نے کہاکہ چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آنے والے ہیں اگر اس وقت کوئی پاکستان کی مدد کر نا چاہتا ہے تو وہ چین ہے وہ پاکستان میں بجلی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں ایک اورسوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہاکہ آئینی اصلاحاتی کمیٹی بن چکی ہے اور کام جاری ہے ہم نے جو ڈیشل کمیشن بنا دیا تو وہ مختلف بہانے بنائینگے کبھی کہیں گے ٹائم کتنا لگے گا انہوں نے اپنی مرضی کے نام ڈال دیئے ہیں ہم کہتے ہیں عمران خان صاحب ہمارے ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :