وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے دفتر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت،

شہبازشریف کا نیوز ایجنسی کے بیور وچیف سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 29 اگست 2014 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں جناح روڈ پر نیوز ایجنسی کے دفتر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں نیوز ایجنسی کے بیورو چیف اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری ارشاد احمد مستوئی سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-