پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں کو گھروں پر پارٹی پرچم لگانے کی ہدایات

جمعہ 29 اگست 2014 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے ایک مرتبہ پھر ضلع بھر کے عہدیداروں کو گھروں پر پارٹی پرچم لگانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں منظور وٹو نے کہا کہ عہدیداروں کے گھروں پر پارٹی پرچم آویزاں ہوں گے تاہم صوبہ بھرکے تمام عہدیدار اس بات کو یقینی بنائیں کہ انکے گھروں پر پارٹی کا پرچم لہراتا ہوا نظر آنا چاہیے ۔یاد رہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس پر منظور وٹو نے اسی طرح کے احکامات جاری کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :