چنیوٹ، تین بچوں کی ماں کا اغواء، مظلوم فیملی پر ظلم کی داستان، اعلیٰ حکام کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے پریس کلب پہنچ گئے

جمعہ 29 اگست 2014 20:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) تین بچوں کی ماں کا اغواء مظلوم فیملی پر ہونے والے ظلم کی داستان۔ اعلیٰ حکام کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے پریس کلب پہنچ گئے ہم غریب ہیں ہمارا خدا کے سوا کوئی سہارا نہیں انصاف کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او چنیوٹ، ڈی ایس پی چناب نگر اور ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سے مقدمہ درج کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق مظفر احمد اور اس کی فیملی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ملزم اکرام اللہ ، غلام شبیر، سمیرا بی بی ، محمد احسن وغیرہ سمیت 9 افراد نے میری بیوی گل پری کو حرام کاری کے لئے اغواء کیا اور جرم سے بچنے کے خاطر میری بیوی پر تشدد کر کے اور اسلحہ کے زور پر جعلی نکاح نامہ تیار کر لیا جو کہ اکرام اللہ نے اپنے ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ تیار کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام میں نکاح پر نکاح کرنا جرم ہے۔ میں نے اپنی بیوی گل پری کو بذریعہ عدالت بازیاب ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج صاحب کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست گزاری ۔اب بھی مجھے اور میری بیوی کو اغواء کر کے قتل کرنے کی ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملزمان یہ بھی کہتے ہیں کہ تم ہمارے تعلقات کو نہیں جانتے ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔

اگر تم نے ہمارے خلاف مقدمہ کروایا یا قانون کا سہارا لیا تو اس کے انجام کے تم خود ذمہ دار ہو گے ایڈیشنل سیشن جج شہزاد حسین چنیوٹ نے9 ملزمان کے خلاف عدالت عالیہ نے قانونی کاروائی کرنے کا SHO تھانہ چناب نگر کو حکم صادر کیا مظفر احمد کی درخواست پر کاروائی کرنے کے لئے SHO تھانہ چناب نگر کو درخواست گزاری SHO تھانہ چناب نگر نے درخواست کے مطابق قانونی کاروائی کرنے کا چوکی انچارج کو حکم صادر کر دیا۔

مظلوم مظفر نے بتایا کہ انصاف لینے کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر تادم تحریر انصاف نہ مل سکا ان کا کہنا تھا کہ نہ ہماری عزت بچی اور نہ ہی ہمیں قانون سے انصاف ملا ہے۔ ملزمان سینہ تان کر گھوم رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں تم ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ مظفر احمد اور اس کی فیملی نے انصاف اور تحفظ کیلئے افسران بالا سے پر زور اپیل کی انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے مجھے اور میری فیملی کو انصاف دلوایا جائے انصاف نہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا مجھے امید ہے کہ SHO تھانہ چناب نگر مجھے انصاف ضرور دلوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :