وزیراعظم کی آرمی چیف سے ثالثی کی استدعا ، جمہوری قوتوں کیلئے نئی پریشانی پیدا ہوگئی

جمعہ 29 اگست 2014 20:52

وزیراعظم کی آرمی چیف سے ثالثی کی استدعا ، جمہوری قوتوں کیلئے نئی پریشانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) دھرنا شرکاء اور حکومت کے درمیان مصالحت کے لیے آرمی چیف سے وزیراعظم نواز شریف کی استدعا نے جمہوری قوتوں کے لیے نئی پریشانی پیدا کردی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف سے مصالحت کی استدعا کی تھی اور نہ ہی آرمی چیف نے خود اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی بلکہ طاہر القادری اور عمران خان کے کہنے پر ملاقات ہوئی تھی ۔ اب آئی ایس پی آر نے اس سارے معاملے کو وزیراعظم کی جانب سے جھوٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف سے مصالحت کی استدعا کی تھی اس سارے معاملے پر جمہوریت پسند قوتیں پریشانی کاشکار ہیں کہ کہیں اس ملک میں مارشل لاء نہ لگ جائے ۔

متعلقہ عنوان :