وفاقی وزراء نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا

جمعہ 29 اگست 2014 20:44

وفاقی وزراء نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزراء نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے بنیادی ایشوز پر متفق ہیں، استعفیٰ پر دباؤ کا مطلب مذاکرات میں غیرسنجیدگی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پيدا نہيں ہوتا، ایف آئی آر میں کوئی چیز نہیں تو وہ شامل ہوسکتی ہے، شکايت کا ايک ايک لفظ دکھا کر ايف آئی آر ميں شامل کيا۔

وہ کہتے ہیں کہ ہماری پارٹی کوئی غیرآئینی، غیرقانونی اقدام نہیں کریگی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش میں جو بھی ملوث ہوا فارغ ہوجائے گا، وزيراعلیٰ پنجاب يا وفاقی وزراء ملوث نکلے تو عہدہ چھوڑ ديں گے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ٹی اے بضد ہیں استعفیٰ کے بغیر معاملہ آگے نہیں چلے گا، حکومتی ادارے ایک دوسرے کو سہولت دیا کرتے ہیں، فوج قومی ادارہ ہے، سیاست میں شامل نہ کیا جائے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے بنیادی ایشوز پر متفق ہیں، استعفیٰ پر دباؤ کا مطلب ہے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، سیاسی حلقے پہلے ہی وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیرآئینی قرار دے چکے ہیں، انصاف کے حصول سے متعلق ایشوز پر سب کا اتفاق ہے۔ س

متعلقہ عنوان :